اسرائیل کا حماس کے خلاف جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان 

اسرائیل کا حماس کے خلاف جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان 

(ویب ڈیسک ) اسرائیلی آرمی چیف کی جانب سے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ اُس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک آخری مغوی کی لاش واپس نہیں لائی جاتی۔

صیہونی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیرنے کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ہمیں اپنے مشن کو مکمل کرنا ہے، مغویوں کی واپسی اور حماس کے خلاف مہم جاری رکھنی ہے۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا کہ تجربات سے سیکھنا اور سبق اخذ کرنا ہمارا اخلاقی اور پیشہ ورانہ فریضہ ہے اور ہم یہ کام ہمت اور عزم کے ساتھ کریں گے۔

Watch Live Public News