(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے قریب ترین خیال کئے جانے والے وزیر صحت انصر ابدالی کا مؤقف سامنے آ گیا۔ وزیر صحت آزاد جموں و کشمیرانصر عبدالی نے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کسی صورت استعفی نہیں دیں گے،وہ تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔