جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیشی آرمی چیف سے ملاقات

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیشی آرمی چیف سے ملاقات

(ویب ڈیسک ) جنرل ساحر شمشاد مرزا اور بنگلہ دیشی آرمی چیف نے دفاعی روابط مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)  کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا  نے بنگلہ دیشی آرمی چیف جنرل وکرالزمان سے ملاقات کی، ملاقات آرمی ہیڈکوارٹرز ڈھاکا میں ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  پاک، بنگلہ دیش کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی،  دونوں ممالک نے عسکری قیادت کی سطح پر باقاعدہ تبادلوں پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   ملاقات میں عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انسدادِ دہشتگردی، تربیت اور مشترکہ مشقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   جنرل ساحر شمشاد مرزا اور بنگلہ دیشی آرمی چیف نے دفاعی روابط مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے گمراہ کن اطلاعات کے پھیلاؤ کو مشترکہ خطرہ قرار دیا۔ دونوں ممالک  نے جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈا مہمات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا۔

Watch Live Public News