صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کا غزہ پر فوری ’شدید حملوں‘کا حکم 

صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کا غزہ پر فوری ’شدید حملوں‘کا حکم 

(ویب ڈیسک) صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ پر فوری ’طاقتور حملوں‘ کا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حماس پر امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرنے کے بعد فوج کو غزہ کی پٹی پر شدید حملے کرنے کا حکم دیا ہے۔

ان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "سیکیورٹی مشاورت کے بعد، وزیر اعظم نیتن یاہو نے فوج کو غزہ کی پٹی میں فوری طور پر طاقتور حملے کرنے کی ہدایت کی۔"

دوسری جانب  اسرائیل  10 اکتوبر سے اب تک   جنگ بندی کی 125 بار خلاف ورزی کرچکاہے . جنگ بندی خلاف ورزیوں کےدوران  اسرائیل نے  94 فلسطینیوں کوٹارگٹ کرکے شہید کیا.

Watch Live Public News