اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا کہ عمران صاحب اور ان کے کرائے کے ترجمان شہبازشریف سے عداوت اور حسد کی سزا پنجاب کو دے رہے ہیں ، جنہوں نے لاہور کو کچرے کے ڈھیر میں بدل دیا انہیں شہباز شریف پر الزام تراشی کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ، 9 سال خیبرپختونخوا میں کچھ نہ کرسکنے والے جھوٹے کرپٹ مافیا کو بی آرٹی پشاور کے کھڈوں میں شرم سے ڈوب جانا چاہیے ۔ مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو کرپٹ مافیا پنجاب میں کاغذوں میں بھی کوئی منصوبہ نہ بناسکا وہ شہباز شریف کو لاہور ، کی ترقی کا طعنہ دے رہے ہیں، پنجاب میں شہبازشریف کے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگانے والے شہباز شریف کو لاہور کا طعنہ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے پنجاب کے لئے جو کیا وہ حالیہ پنجاب کے کنٹومنمنٹ کے الیکشن کے نتائج سے ظاہر ہے ، برطانوی عدالت کے فیصلے کے بعد عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کا ذہنی توازن بگڑ گیا ہے ، شہبازشریف کو لاہور کا طعنہ دینے والے بتائیں 9 سال میں خیبرپختونخوا کو تباہی کے سوا کیا دیا؟۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں 5500 میگاواٹ بجلی بنائی، عمران صاحب کے 350 ڈیم خیبرپختونخوا میں 9 سال میں تعمیر نہ ہوسکے، شہبازشریف نے لاہورسمیت پورے پنجاب میں قابل فخر تعمیر، ترقی اور خوش حالی دی، آج پنجاب شہبازشریف کو یاد کررہا ہے ، الحمداللہ، شہبازشریف نے پورے پنجاب میں سڑکیں بنائیں، بجلی دی ، سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کو مفت دوائی، علاج دیا، صحت کے جدید ترین ہسپتال اور علاج گاہیں بنائیں، جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا جھوٹا وعدہ کرنے والوں کو عوام بتائیں گے کہ شہبازشریف نے وہاں صحت ، تعلیم اور انفراسٹرکچر کا انقلاب برپا کیا، شہبازشریف نے شاہرات کے جال ببچھائے، صاف پانی کی فراہمی ، میٹرور اور اورنج لائن کے منصوبے بنائے ۔ مسلم لیگ(ن) کی رہنما نے کہا کہ عمران صاحب نے پشاور میں شہبازشریف کی نقل کرنے کی کوشش میں 126 ارب کے بی آرٹی کے کھڈے کھودے ، شہبازشریف نے پنجاب میں بچت کرکے این ایف سی ایوارڈ میں پیسے دوسرے صوبوں کو دئیے ، شہبازشریف نے پنجاب کے عوام کو ڈینگی سے بچایا، خیرپختونخوا کے عوام کی مدد کی، ڈاکٹرز اور ادویات بھجوائیں۔