ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا
کیپشن: ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

ویب ڈیسک: ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ہفتہ کو فائنل سے قبل قومی ٹیم نے سخت پریکٹس کی۔

دبئی میں ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار بھارت فائنل میں پاکستان سے کھیلے گا۔

گرین شرٹس فائنل کے لیے پرعزم اور جیت کے لیے تیار ہیں جب کہ شائقین کرکٹ پرجوش اور پاکستان کی جیت کی امیدیں برقرار ہیں۔

کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امید ہے کہ ٹیم فائنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، ایشیا کپ جیتنے آیا ہوں۔

ایشیا کپ 2025 میں بھارت نے پاکستان کو دونوں میچوں میں شکست دی تھی لیکن اس کے علاوہ پاکستان نے اب تک ایشیا کی ہر ٹیم کو شکست دی ہے۔

بھارت اور پاکستان پانچ مرتبہ فائنل میں مدمقابل ہو چکے ہیں۔ پاکستان بھارت سے آگے ہے۔ بھارت نے پاکستان کو دو بار فائنل میں شکست دی ہے۔

Watch Live Public News