ویب ڈیسک: ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بڑے معرکے کے لیے بھارتی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ اور شیوم دوبے پاکستان کے خلاف میچ کے لیے بھارت کی پلیئنگ الیون میں واپس آئیں گے۔ فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ ہاردک پانڈیا کی فٹنس پر اب تک سوالیہ نشان برقرار ہے۔
آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے سری لنکا کے خلاف میچ میں صرف ایک اوور کروایا اور ہیمسٹرنگ انجری کے ساتھ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے ٹیم انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ ہاردک پانڈیا پاکستان کے خلاف فائنل کے لیے دستیاب ہیں۔