ایشیا کپ فائنل: پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

ایشیا کپ فائنل: پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
کیپشن: ایشیا کپ فائنل: پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی

ویب ڈیسک: ایشیا کپ کے فائنل کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل میچ میں بنگلادیش کو شکست دینے والی ٹیم ہی میدان میں اترے گی۔ کپتان سلمان علی آغا نے صائم ایوب کے حوالے سے کہا کہ وہ اچھے کھلاڑی ہیں ایسے موقع پر اُن کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر صائم ایوب کی بولنگ اور فیلڈنگ دیکھی جائے تو انہوں نے دونوں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھائی، مجھے پوری امید ہے کہ وہ فائنل میں شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب رہیں گے۔

خیال رہے کہ صائم ایوب ایشیا کپ کے چھ میچز میں چار مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

ممکنہ پلیئنگ الیون

صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، صائم ایوب، سلمان علی آغا (کپتان)، حسین طلعت، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد نواز، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف

دوسری جانب، ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بڑے معرکے کیلئے بھارتی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ اور شیوم دوبے پاکستان کے خلاف میچ کے لیے بھارت کی پلیئنگ الیون میں واپس آئیں گے۔ فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ ہاردک پانڈیا کی فٹنس پر اب تک سوالیہ نشان برقرار ہے۔

آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے سری لنکا کے خلاف میچ میں صرف ایک اوور کروایا اور ہیمسٹرنگ انجری کے ساتھ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا نے ٹیم انتظامیہ کے حوالے سے بتایا کہ ہاردک پانڈیا پاکستان کے خلاف فائنل کے لیے دستیاب ہیں۔

Watch Live Public News