امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے شادی کر لی

امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے شادی کر لی
کیپشن: امریکی گلوکارہ سلینا گومز نے شادی کر لی

ویب ڈیسک: امریکی گلوکارہ، اداکارہ، پروڈیوسر اور بزنس وومن سیلینا گومز نے اپنے بوائے فرینڈ اور میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو سے شادی کر لی۔

33 سالہ سیلینا گومز اور 37 سالہ بلانکو کی شادی کی تقریب جنوبی کیلیفورنیا کے علاقے سانتا باربرا کاؤنٹی میں واقع ہوپ رینچ میں منعقد ہوئی۔

سیلینا گومز نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جس میں انہیں سفید گلیمرس لباس میں اوربلانکو کو سیاہ ٹکسڈو میں دیکھا جا سکتا ہے، تصاویر اور ویڈیوز میں دونوں کو رومانوی انداز میں ایک دوسرے کے قریب دیکھا گیا۔

پوسٹ کے کیپشن میں سیلینا گومز نے 9.27.25 کی تاریخ درج کی، جس کے کمنٹس میں بینی بلانکو نے لکھا کہ ان کی حقیقی زندگی کی بیوی۔

شادی میں تقریباً 170 مہمانوں نے شرکت کی جن میں امریکی پاپ اسٹار اور سیلینا گومز کی دیرینہ دوست ٹیلر سوئفٹ، برطانوی گلوکار، نغمہ نگار ایڈ شیران، پیرس ہلٹن اور سیلینا کے ڈرامے اونلی مرڈرز کے ساتھی اداکار اسٹیو مارٹن اور مارٹن شارٹ شامل تھے۔

ووگ میگزین کے مطابق، جوڑے نے شادی کے لیے رالف لارین کے تیار کردہ لباس پہنے۔

بینی بلانکو نے سیلینا گومز کے کئی مقبول ترین گانوں کی تیاری میں اپنا کردار ادا کیاہے جن میں 2015 کے گانے سیم اولڈ لو اینڈ کِل ایم ود کائنڈنیس  شامل ہیں۔

Watch Live Public News