خودکش بمباروں کو پاکستان لانے والا داعش خراسان کمانڈر افغانستان میں مارا گیا

خودکش بمباروں کو پاکستان لانے والا داعش خراسان کمانڈر افغانستان میں مارا گیا
کیپشن: خودکش بمباروں کو پاکستان لانے والا داعش خراسان کمانڈر افغانستان میں مارا گیا

ویب ڈیسک: خودکش بمباروں کو پاکستان لانے والا داعش خراسان کمانڈر محمد احسانی افغانستان میں مارا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کے مزار شریف میں نامعلوم مسلح افراد نے داعش خراسان کے ایک اعلیٰ آپریشنل کمانڈر محمد احسانی کو ہلاک کر دیا ہے۔ محمد احسانی، جو نسلی طور پر تاجک تھا، خودکش بمباروں کو تربیت دینے اور انہیں پاکستان لانے کا ذمہ دار تھا، احسانی 2022 کے پشاور کوچہ رسالدار دھماکے کا مرکزی سہولت کار تھا۔ اس دھماکے میں 62 افراد شہید ہوئے تھے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ ستمبر 2025 میں کے پی میں دوران آپریشن داعش خراسان کے 3 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں ایک افغان شہری بھی شامل تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں آپریشن "سربکف” جاری ہے، سیکیورٹی فورسز داعش خراسان اور کالعدم ٹی ٹی پی کے سہولت کاروں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

Watch Live Public News