ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں آج دبئی میں مدمقابل ہوئیں، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.1 اوورز میں 146 رنز بنائے۔
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک اور بھارت کے درمیان فائنل مقابلہ ہوا، بھارتی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا۔
پاکستان ٹیم کی جانب سے اوپننگ صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان نے کی، دونوں نے ٹیم کو اچھی اسٹارٹ دیا، صاحبزادہ فرحان نے 57 رنز بنائے اور فخرزمان 46 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ صائم ایوب 14 رنز بنا سکے، باقی کوئی پاکستانی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔
محمد حارث کی سلیکشن پھر سوالیہ نشان، صفر پر آؤٹ ہو گئے ، کپتان سلما ن علی آغا 8، حسین طلعت ایک، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف بھی صفر پر آؤٹ ہوئے۔
حارث رؤف 6 رنز پر بولڈ ہوئے، جسپرت بمرا نے آؤٹ کرنے کے بعد جہاز گرانے کا اشارہ کیا، اننگز کا 17واں اوور پاکستان کے لیے ڈراؤنا خواب، کلدیپ یادیو نے 3 شکار کیے، کلدیپ یادیو کی زبردست بولنگ، 30 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کے ابھیشک شرما6 گیندوں پر5 رنز بنا سکے، شبمن گل12، سوریا کماریادیو ایک رنز ہی بنا سکے جبکہ تلک ورما نے ناقابل شکست 69 رنز کی اننگز کھیلی، بھارتی ٹیم نے ٹارگٹ 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔