پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،29 اپریل، 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، دوپہر 12 بجے،29 اپریل، 2021
کراچی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری، مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل،پی ٹی آئی کے امجد آفریدی اور پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ،185 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 91 حساس قرار ، یہ نشست فیصل واؤڈا کے مستعفی ہونے پرخالی ہوئی تھیوزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کراچی میں کئے گئے تمام سروے بتاتے ہیں کہ تحریک انصاف کو تمام جماعتوں پر سبقت حاصل ہے، انشاللہ آج کا دن تحریک انصاف کا ہوگا،وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹ کیا آج ارب پتی امیدواروں اور بڑے سیاست دانوں کا نوجوان نظریاتی کارکن امجد آفریدی سے مقابلہ ہےکراچی کے غیورعوام آج اپنے گھروں سے قومی جذبے کے ساتھ نکلیں اور ووٹ کےجمہوری حق کوذمہ داری سے استعمال کریں،شہبازشریف کا این اے 249 کے شہریوں کے نام پیغام ، کہا ن لیگ کو کامیابی ملی تو عوامی مسائل کے حل کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے پاکستان میں کورونا کی ہلاکت خیزی ،مہلک وائرس نے ایک دن میں151 زندگیاں نگل لیں، مجموعی تعداد 17 ہزار 680 ہوگئی، مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 61 فیصد تک جاپہنچی، 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 480 نئے کیس رپورٹ، فعال کیسز بڑھ کر 89 ہزار 838 ہو گئے۔پنجاب میں کورونا کے وارجاری، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 674 نئے کیس رپورٹ ، وائرس سے مزید 103 ہلاکتیں، اموات کی مجموعی تعداد 8 ہزار 327 تک جا پہنچی ، لاہوربدستور ہاٹ سپاٹ ایریا برقرار، ایک ہزار 302 مریضوں میں کورونا کی تصدیق

Watch Live Public News