ہارٹ اٹیک ، فالج کیوں ہوتا ہے؟ حیرت انگیز تحقیق

 ہارٹ اٹیک ، فالج کیوں ہوتا ہے؟ حیرت انگیز تحقیق
کیپشن: heart attack
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)ٹریفک کا شور اکثر افراد کو پسند نہیں ہوتا اور بے چینی یا غصہ جیسے احساس کا سامنا ہوتا ہے،مگر ٹریفک کا شور امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک کا شکار بھی بنا سکتا ہے،یہ انتباہ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

جرنل سرکولولیشن میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹریفک کے شور اور دل کی شریانوں سے جڑے امراض کے درمیان تعلق موجود ہے۔ٹریفک کے شور میں ہر 10 ڈیسی بل اضافے سے امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک، فالج اور ذیابیطس کا خطرہ 3.2 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ رات کو ٹریفک کے شور سے خون کی شریانوں میں تناؤ بڑھانے کا باعث بننے والے ہارمونز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے جسمانی ورم، ہائی بلڈ پریشر اور امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ یہ ضروری ہے کہ ٹریفک کے شور کو امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والا عنصر قرار دیا جائے۔اس سے قبل مارچ 2023 میں چین کی Peking University کی تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ٹریفک کے شور اور فشار خون میں اضافے کے درمیان تعلق موجود ہے۔

ٹریفک کا شور اور ٹریفک سے متعلق فضائی آلودگی دونوں ہی ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھانے والے عناصر ہیں, ٹریفک کا شور ہمارے خون کے دباؤ کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Watch Live Public News