بشریٰ بی بی کو جیل میں دستیاب سہولیات کی رپورٹ عدالت میں جمع

بشریٰ بی بی کو جیل میں دستیاب سہولیات کی رپورٹ عدالت میں جمع
کیپشن: بشریٰ بی بی کو جیل میں دستیاب سہولیات کی رپورٹ عدالت میں جمع

ویب ڈیسک: بشریٰ بی بی کو جیل میں دستیاب سہولیات کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل آفس نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشری بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔  ایڈووکیٹ جنرل آفس نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کروادی ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بشری بی بی کو جیل میں الگ کشادہ کمرے میں رکھا گیا ہے۔بشری بی بی کا دن میں 2 بار طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔بشری بی بی کو میٹرس ، کرسی ٹیبل اور کتابوں کی الماری بھی فراہم کی گئی ہے۔بشری بی بی کے کمرے میں لائٹ اور پنکھے کا انتظام بھی موجود ہے۔موسم گرما میں روم کولر فراہم کیا گیا ہے۔ 

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ بشری بی بی کو جیل میں ایل سی ڈی کی سہولت بھی موجود ہے۔بشری بی بی کو جیل میں علیحدہ کچن کی صورت میں کوکنگ کی سہولت بھی دی گئی ہے۔کھانے کا پہلے میڈیکل آفیسر معائنہ کرتا ہے ۔

عدالت نے جیل سہولیات سے متعلق رپورٹ وکیل درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ رپورٹ دیکھ لیں آئندہ سماعت پر اپنا مؤقف پیش کریں ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس کی آئندہ سماعت روسٹر کے مطابق جاری کردی جائے گی ۔ 

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔ بشری بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل اور ظہیر عباس ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Watch Live Public News