بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی، علاقائی سلامتی کو سنگین خطرہ، فنانشل ٹائمز

بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی، علاقائی سلامتی کو سنگین خطرہ، فنانشل ٹائمز

(ویب ڈیسک ) فنانشل ٹائمز  کے مطابق   بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے باعث   علاقائی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔

بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر فناشل ٹائمز کی اہم رپورٹ آگئی۔ پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے یکطرفہ فیصلے کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے باعث   علاقائی سلامتی کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔ سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے پاکستان اور بھارت میں آبی تناؤ بڑھنے کا خدشہ  ہے۔

رپورٹ کے مطابق   بھارت کے حالیہ اقدامات سے پانی کی سیکیورٹی پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے، سندھ طاس معاہدے کے طویل المدتی استحکام کو بھارت کے اقدامات سے خطرہ لاحق ہے، معاہدے کی عارضی معطلی کے دونوں ممالک پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

  فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ   بھارت و پاکستان کو یکطرفہ اقدامات پر نظرثانی کرنی چاہیے، ماحولیاتی خطرات بڑھ رہے ہیں،   بھارت کا موقف خطے میں مزید عدم استحکام کا سبب بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پاکستان کے خلاف یکطرفہ اقدامات بھارت کی آبی سیکیورٹی کے لیے بھی نقصان دہ ہے،ماضی کے تنازعات کے باوجود سندھ طاس معاہدہ امن کی بنیاد رہا ہے۔

Watch Live Public News