(ویب ڈیسک ) حاضر سروس بھارتی جنرل نے پہلگام ڈرامے کا بھانڈا پھوڑ دیا جس کے بعدلیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کوحراست میں لے لیا گیا۔
بھارتی جنرل ایم وی کمار کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ پاکستان سے نہیں بلکہ ہمارے ملک سے ہی ہوا ہے ۔
سچائی بتانے پر مودی سرکار نے بھارتی جنرل فارغ کردیا ۔ جنرل ایم وی کمار نے دھمکی دی کہ سچائی پرمیرےخلاف کارروائی ہوئی توتمام ماورائےقانون اقدامات بتادونگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو زیرِ حراست لے لیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو عجلت اور غیرمعمولی انداز میں مخصوص گاڑی کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی منتقل کیا جا رہا ہے ، نئی دہلی میں آرمی چیف، لیفٹیننٹ جنرل کی "کونسلنگ" کریں گے، راج ناتھ سنگھ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل افسر کی فوجی عدالت میں پیشی متوقع ہے، جنرل افسر کی غیرمعمولی منتقلی، دہلی میں ہائی پروفائل انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔