ویب ڈیسک:سکیورٹی فورسز کا تربت میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، پاک فوج نے مؤثر کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔
دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، علاقے میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہے۔