(ویب ڈیسک ) پہلگام فالس فلیگ پر بھارتی میڈیا نے بھی مودی سے کڑے سوالات کرنے شروع کردیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد تاحال مودی سرکار خاموش مگر پروپیگنڈا جاری ہے،پہلگام حملے کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے بی جے پی سے کڑے سوالات کیے جا رہے ہیں ۔
بھارتی میڈیا نے سوال اٹھا یا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد تاحال مودی حکومت خاموش کیوں؟، جدید اسلحہ سے لیس دہشتگرد کیسے پہلگام پہنچ گئے؟، پہلگام حملہ کرنے والے دہشتگرد کیسے 200 کلومیٹر تک ہمارے علاقے تک گئے؟۔
بھارتی میڈیا سوال پوچھ رہا ہے کہ بھارتی فوج کی اتنی بری انٹیلیجنس ناکامی کیسے ہوئی؟، پہلگام میں موجود ہزاروں سیاحوں کیلئے مناسب سکیورٹی کا بندوبست کیوں نہیں کیا گیا؟، پہلگام کے اتنے بڑے واقعہ کے بعد اب تک کسی کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا؟،بھارت کے عوام کو پہلگام پر اٹھتے سوالات کا جواب چاہئے خاموشی نہیں۔
سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام اور میڈیا کے سوالات جائز ہیں اور مودی کو ان کا جواب دینا ہوگا، در حقیقت پہلگام فالس فلیگ حملے کا مقصد بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو نشانہ بنانا تھا۔