سابق بھارتی بیوروکریٹ پہلگام حملے کے حوالے سے بی جے پی حکومت کا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا

سابق بھارتی بیوروکریٹ پہلگام حملے کے حوالے سے بی جے پی حکومت کا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق سابق بھارتی بیورو کریٹ جواہر سرکار نے   پہلگام حملے کے حوالے سے بی جے پی حکومت کا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   جواہر سرکار نے پہلگام واقعہ میں آغاز سے اختتام تک مسلمانوں کے کردار کو نمایاں کیا، پہلگام جانے والے  سیاح مسلمانوں کی گاڑیوں میں آئے اور مسلمانوں کے ہی ہوٹلوں میں ٹھہرے،  تمام سیاحوں نے مسلمانوں کے ہاتھ کا پکا کھانا کھایا اور سیر کیلئے مسلمان گائیڈ  کی مدد لی۔

  جواہر سرکار نے کہا کہ  یہاں تک کہ حملے میں پہلی گولی کھانے والے سے لے کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے  والا بھی مسلمان تھا،ان تمام شواہد کے باوجود انتہا پسند بھارتی میڈیا تمام مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دےرہا ہے۔

ذرائع کے مطابق  بھارتی دانشور اشوک سوین نے بھی پہلگام حملے پر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اشوک سوین نے تنقید کرتے ہوئے ایکس پوسٹ پر لکھا ’’ پہلگام حملے کے بعد   مودی سرکار کااب تک کا ماسٹر سٹروک یہ ہےکہ بھارت میں پاکستان کے وزیر دفاع کےایکس اکاؤنٹ پر پابندی لگادی گئی‘‘

انہوں نے کہا کہ 7 روز گزر جانے کے باوجود پہلگام میں 26 سیاحوں کو ہلاک کرنے والے ایک بھی دہشتگرد کا سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بھارت سمیت دنیا بھر سے مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ حملے پر تنقید میں اضافہ  ہو رہا ہے،  بغیر شواہد اور مستند ثبوتوں کے پاکستان اور مسلمانوں پر حملے کا الزام مودی سرکار کی جگ ہنسائی کا سبب بن چکا ہے،   جواہر سرکار اور اشوک سوین  کے خیالات نے ثابت کیا ہے کہ مسلمان دہشتگرد نہیں ہے۔

Watch Live Public News