حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
کیپشن: حکومت نے یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: حکومت نے یکم مئی 2026 کو یومِ مزدور (لیبر ڈے) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ دن سرکاری سطح پر منایا جائے گا اور تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی یکم مئی کو تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو ملک بھر کے تمام بینک بند رہیں گے۔

ہر سال یکم مئی کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مزدوروں کی خدمات اور حقوق کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ رواں سال یہ تعطیل جمعہ کے دن ہونے کے باعث ہفتہ اور اتوار کے ساتھ مل کر سرکاری و نجی ملازمین کو تین دن کی چھٹی کا موقع فراہم کرے گی۔

Watch Live Public News