(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل امن کے حوالے سے سب کی آنکھ کا تارا بنے ہوئے ہیں ۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے بعد معرکہ حق ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ملکی تاریخ میں تاریخی لمحات آئے ایٹمی قوت بنے۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد ہم سفارتکاری کے محاظ سے دنیا میں ابھرے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل امن کے حوالے سے سب کی آنکھ کا تارا بنے ہوئے ہیں۔چند ماہ پہلے تک کوئی نہیں جانتا تھا کہ پاکستان سفارتکاری کی سطح پر دنیا میں مرکزی کردار ادا کررہا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ایرانی بھائیوں اور غزہ کے مسلمانوں کو امن ملے،گزشتہ دو دہائیوں سے مسلمان ممالک کیخلاف پراپیگنڈا کیا جارہا تھا۔ پاکستان نے اپنی سفارتکاری سے اس پراپیگنڈے کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کررہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کی لیڈر شپ نے تاریخ ساز کردار ادا کیا۔