سزا معطلی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں گرفتار

سزا معطلی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں گرفتار
اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں گرفتار ہوگئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 اگست تک جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ سنایا، عدالت نے تحریری آرڈر سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھیج دیا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 30 اگست کو پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل کر دی تھی اور انہیں رہا کرنے کا حکم سنایا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔