تمام سرکاری ملازمین  کی ماہانہ تنخواہ 37 ہزار مقرر، نوٹیفکیشن جاری

تمام سرکاری ملازمین  کی ماہانہ تنخواہ 37 ہزار مقرر، نوٹیفکیشن جاری

(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت کی جانب سے   سول اور کنٹریکٹ ملازمین کی ماہانہ کم از کم تنخواہ 37 ہزار مقرر کردی گئی ہے اوروزارت خزانہ نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن  میں کہا گیا ہے کہ  یکم جولائی 2024 سے کم از کم تنخواہ 32 ہزار کے بجائے 37 ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔ 37 ہزار روپے سے کم تنخواہ والوں کو اسپیشل الاؤنس دیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق  وفاقی حکومت کے تمام سول اور کنٹریکٹ ملازمین پر اطلاق ہوگا، خصوصی الاؤنس پر اخراجات رواں مالی سال کے بجٹ سے ہوں گے جبکہ متعلقہ وزارتیں اور ڈویژن اپنے اپنے سالانہ بجٹ سے اخراجات کریں گی اور کسی قسم کی ضمنی گرانٹ جاری نہیں کی جائے گی۔

Watch Live Public News