ویب ڈیسک:ڈرامہ سیریل ’بیبی باجی‘ سے شہرت پانے والے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ انوار کو بولڈ لُک پر مبنی تصاویر پوسٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر جاری حالیہ پوسٹ پر صارفین کی نے انہیں خوب آڑے ہاتھوں لیا،مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ طوبٰی انوار نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے ویسٹرن لُک میں تصاویر کی ایک سیریز پوسٹ کی جس میں انہیں بولڈ اینڈ گلیمرس انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کی انسٹاگرام پرصارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے، اداکارہ کی انسٹا اسٹوری میں ان کی جانب سے اپنایا گیا بولڈ ڈریسنگ سینس مداحوں کو ایک آنکھ نہ بھایا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُن کی ٹرولنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘عامر لیاقت کو سیڑھی بنا کر چھوڑ دیا، خود عیش کر رہی ہے، وہ بیچارہ تو دنیا سے چلا گیا‘۔
ایک اور صارف کی جانب سے کمنٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ ‘سمجھ نہیں آتا کہ پاکستانی اداکارائیں مشہور ہونے کے بعد بولڈ کیوں ہوجاتی ہیں؟‘