(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آبی ذخائر کی تعمیر اور پانی کے بہتر انتظام کیلئے حکمت عملی بنائی جارہی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے احکامات پر موسمیاتی تبدیلی اور مون سون سے ہونے والے اثرات سے بروقت نمٹنے کے لیے ایک مؤثر پالیسی مرتب کرنے پر کام جاری ہے۔ اس پالیسی کا ورکنگ پیپر تمام صوبائی حکومتوں سے شیئر کیا جائے گا، تاکہ اس بنیاد پر ایک مشترکہ لائحہ عمل بنایا جا سکے۔
ہنگامی صورتحال سے نکلتے ہی، وزیرِ اعظم کا ایک اعلی سطحی اجلاس بلانے کا فیصلہ، جس میں چاروں صوبوں کے وزراءِ اعلی اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی شریک ہونگے. وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کو بھی اس اجلاس میں مدعو کیاجائےگا۔
وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں آبی ذخائر کی تعمیر اور پانی کے بہتر انتظام کیلئے حکمت عملی بنائی جارہی ہے، آبی ذخائر مشاورت اور تمام صوبوں کی مکمل ہم آہنگی سے بنائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے، اسکی مؤثر تیاری سے ہی قدرتی آفات کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے،چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور فاق کو مل کر موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے لوگوں کو بچانا ہے،یہ ایک قومی مسئلہ ہے جس پر سب کو مل کر کام کرنا ہے۔