ترکیہ کا اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کرنےکااعلان

ترکیہ کا اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع کرنےکااعلان

(ویب ڈیسک ) ترک وزیرخارجہ نے کہا ترک بحری جہازوں کو صیہونی بندرگاہوں پرجانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترکیہ  نے اسرائیل سے ہر قسم کے تجارتی تعلقات ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے بیان میں واضح کیا کہ اب ترک بحری جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ اسرائیلی  طیاروں کے لیے ترک فضائی حدود بھی بند کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ غزہ میں جاری صیہونی مظالم، ہزاروں فلس طینیوں کی شہادت اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں کے تناظر میں کیا گیا۔

 ترک حکومت کا مؤقف ہے کہ   اسرائیلی ریاست کی وحشیانہ کارروائیوں پر خاموشی جرم ہے اور ترکیے کسی بھی صورت میں ایک ظالم ریاست کے ساتھ تجارتی تعلقات جاری نہیں رکھ سکتا۔

Watch Live Public News