پنجاب کے متعدد شہروں میں سیلابی صورتحال،پولیو مہم موخر

پنجاب کے متعدد شہروں میں سیلابی صورتحال،پولیو مہم موخر

ویب ڈیسک: سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پنجاب کے 9 اضلاع میں پولیو مہم مؤخر،  نیشنل ای او سی کا کہنا تھا  لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، مظفرگڑھ، بہاولپور میں پولیو مہم مؤخر کی گئی۔

تفصیلات کےمطابق نیشنل ای او سی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی، اٹک، میانوالی، فیصل آباد، ڈی جی خان، راجن پور، رحیم یار خان میں مہم شیڈول کے مطابق ہوگی، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں پولیو مہم یکم ستمبر سے مقررہ شیڈول کے مطابق شروع ہوگی۔

مہم کے دوران جب بھی پولیو ٹیم آپ کے دروازے پر آئے، تو ان سے تعاون کریں، والدین سے اپیل ہے کہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔ 

Watch Live Public News