آسٹریلوی سائنس دانوں نے ادویات پہنچانے کیلئے ’سائبرگ‘ کاکروچ تیار کرلیے

آسٹریلوی سائنس دانوں نے ادویات پہنچانے کیلئے ’سائبرگ‘ کاکروچ تیار کرلیے
کیپشن: آسٹریلوی سائنس دانوں نے ادویات پہنچانے کیلئے ’سائبرگ‘ کاکروچ تیار کرلیے

ویب ڈیسک: آسٹریلوی سائنس دانوں نے قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں پھنسے افراد تک ادویات پہنچانے کے لیے ’ سائبرگکاکروچ تیار کرلیے ہیں۔

محققین کے مطابق ’پیرا بورگز‘ (Paraborgs) نامی ان کاکروچز پر خصوصی کیمرے اور ادویات پہنچانے کے آلات نصب کیے گئے ہیں، جبکہ ان کے اعصابی نظام میں الیکٹروڈز لگا کر انہیں دور سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ کاکروچ تنگ اور دشوار گزار راستوں سے گزر کر ملبے تلے پھنسے افراد تک ادویات پہنچا سکتے ہیں۔

تجربات کے دوران ادویات پہنچانے میں مجموعی کامیابی کی شرح 72 فیصد رہی، جبکہ قریبی فاصلے پر یہ شرح 95 فیصد تک پہنچ گئی۔

محققین کے مطابق اس ٹیکنالوجی کو مستقبل میں زلزلوں، عمارتیں گرنے، سانپ کے کاٹنے اور دیگر ہنگامی حالات میں متاثرین تک فوری امداد پہنچانے اور جانیں بچانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Watch Live Public News