اسلام آباد: پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلیے دی جانے والی ایمنسٹی اسکیم 31 دسمبر کو ختم ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایمنسٹی اسکیم ختم کرنے کیلئے وزارت داخلہ نے نادرا کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری سے پاکستان میں اوور اسٹے کرنے والے غیر ملکی باشندوں سے جرمانہ وصول کیا جائے ۔ نادرا ایگزٹ پرمٹ کیلیے موصول ہونے والی درخواستوں پر ایک سال سے زیادہ اوور اسٹے کرنے والوں سے جرمانہ کی رقم وصول کرے گا، ایمنسٹی اسکیم ختم ہونے پر ایک سال سے زیادہ اوور اسٹے کرنے والوں کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے 29 جولائی سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کیلئے اسکیم جاری کی تھی ، ایمنسٹی اسکیم کے تحت غیر ملکیوں کو پاکستان سے نکلنے کیلئے بھاری جرمانے کی رقم ادا نہیں کرنا تھی۔