شان مسعود کا نیا قومی ریکارڈ، تیز ترین ڈبل سنچری بنا لی

شان مسعود کا نیا قومی ریکارڈ، تیز ترین ڈبل سنچری بنا لی
کیپشن: شان مسعود کا نیا قومی ریکارڈ، تیز ترین ڈبل سنچری بنا لی

ویب ڈیسک: پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے پریزیڈنٹ ٹرافی کے پہلے دن برق رفتاری سے ڈبل سنچری اسکور کر کے نیا قومی ریکارڈ قائم کر دیا۔

کراچی میں ایس این جی پی ایل کی جانب سے کھیلتے ہوئے شان مسعود نے ساحر ایسوسی ایٹس کے خلاف 177 گیندوں پر ڈبل سنچری مکمل کی۔ یہ پاکستان کی تاریخ میں تیز ترین فرسٹ کلاس ڈبل سنچری کا ریکارڈ ہے۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ انضمام الحق کے پاس تھا، جنہوں نے 1992 میں آکسفورڈ اینڈ کیمبرج یونیورسٹی کے خلاف 188 گیندوں پر ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔

شان مسعود کی یہ ڈبل سنچری نہ صرف تیز ترین ہے بلکہ پاکستانی سرزمین پر بھی سب سے تیز ہے۔ وہ دن کے اختتام تک 185 گیندوں پر 212 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے وریندر سہواگ کے پاس تھا، جنہوں نے 2006 میں لاہور ٹیسٹ میں 182 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔

Watch Live Public News