قصور: ادھارکی رقم کا تقاضا کرنے پرملزم نے دکاندار کا گلاکاٹ دیا

قصور: ادھارکی رقم کا تقاضا کرنے پرملزم نے دکاندار کا گلاکاٹ دیا
کیپشن: ادھارکی رقم کا تقاضا کرنے پرملزم نے دکاندار کا گلاکاٹ دیا

ویب ڈیسک: محلہ اقبال نگر میں ادھار کی رقم کا تقاضا جان لیوا ثابت ہو گیا، جہاں ملزم نے حملہ کر کے ایک جواں سالہ لڑکے کو قتل کر دیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق 18 سالہ ہارون مسیح نے کریانہ کی دکان قائم کر رکھی تھی۔ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر ملزم طمان نے چھری سے حملہ کر کے ہارون کی شہ رگ کاٹ دی۔

حملے کے نتیجے میں ہارون شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ راجہ جنگ نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Watch Live Public News