نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے سالانہ کارگردگی رپورٹ جاری کر دی 

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے سالانہ کارگردگی رپورٹ جاری کر دی 
کیپشن: نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے سالانہ کارگردگی رپورٹ جاری کر دی 

ویب ڈیسک: نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے سالانہ کارگردگی رپورٹ جاری کر دی ۔

رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم،آن لائن فراڈ،ڈیٹا چوری اور دیگر سنگین نوعیت کی 2196 کیسز کی چھان بین کی گئی۔ سائبر کرائم کے ذریعے ہونے والے مالیاتی جرائم میں 36 فیصد کمی ہوئی۔

این سی سی آئی اے کے مطابق سائبر فراڈ اور مالیاتی گھپلوں میں ملوث ملزمان سے 461 ملین برآمد ہوئے۔ سال 2025 کے دوران 46056 بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل وائلٹ منجمد کیے گئے۔ آن لائن بچوں کے استحصال کے خلاف آپریشن براؤن کا آغاز کیا گیا۔ خصوصی آپریشن کے دوران 35 مقدمات درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 300 سے زائد افسران کو سائبر تفتیشی تکنیکوں پر تربیت دی گئی۔ آن لائن اور مالیاتی فراڈ سے آگاہی کے لیے 2 ملین لوگوں کو آگاہی فراہم کی گئی۔ رواں برس کے دوران انٹرپول کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنایا گیا۔

نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے علاقائی سائبر کرائم انویسٹیگیٹرز فارم کی میزبانی کی۔ رواں برس کے دوران پانچ پڑوسی ممالک کے ساتھ روابط کو مضبوط بنایا گیا۔

Watch Live Public News