وزیر داخلہ سندھ کا یوٹیوبر رجب بٹ پر حملے کے واقعے پر اظہار افسوس

وزیر داخلہ سندھ کا یوٹیوبر رجب بٹ پر حملے کے واقعے پر اظہار افسوس

(ویب ڈیسک ) یوٹیوبر رجب بٹ پر تشدد کے واقعے پر   وزیر داخلہ سندھ کا ردِ عمل آگیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے سٹی کورٹ کراچی میں یوٹیوبر رجب بٹ پر حملے کے واقعے پر اظہار افسوس کیا۔انہوں نے بیان میں کہا کہ  رجب بٹ پر تشدد کے معاملے پر چیف جسٹس سے بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت میں جو ہوا ہے وہ وکیل کا کام نہیں ہے، وہاں کورٹ پولیس موجود تھی۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کورٹ پولیس ملزمان کو پیش کرنے اور لے جانے کے لیے ہوتی ہے، یوٹیوبر پر حملے پر افسوس ہوا ہے۔

کراچی کی سٹی کورٹ میں معروف یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلاء کے ایک گروہ نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق حملے کے دوران رجب بٹ کے جبڑے اور منہ سے خون بہنے لگا، جس کے بعد عدالتی احاطے میں کشیدگی پھیل گئی۔

رجب بٹ عبوری ضمانت کے لیے سٹی کورٹ میں پیش ہوئے تھے، جہاں اچانک وکلاء کے گروہ نے ان پر حملہ کر دیا۔ تشدد کے نتیجے میں وہ زمین پر گر گئے اور فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور عدالتی عملے نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔

Watch Live Public News