سیکیورٹی فورسز کاباجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن ، 5 خوارج ہلاک، میجر عدیل زمان شہید

سیکیورٹی فورسز کاباجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن ، 5 خوارج ہلاک، میجر عدیل زمان شہید

(ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز کے باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن  کے دوران  5 خوارج ہلاک کردیے گئے جبکہ اس دوران  میجر عدیل زمان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باجوڑ کے علاقے خَار میں سیکیورٹی فورسز  نے  انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا،  آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 5 خوارج ہلاک کردیے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر عدیل زمان شہید ہوئے،شہید میجر عدیل زمان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیاگیا ہے۔ خوارج سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  علاقے میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف  کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین: 

وزیراعظم  شہباز شریف نے باجوڑ  کے علاقے خار  میں فتنتہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے خوارج  خلاف کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے  آپریشن میں  5 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی   پزیرائی  کی۔

وزیر اعظم  نے آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے پر میجر عدیل زمان کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے 

میجر عدیل زمان کی بلندئ درجات کی دعا اور انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آپریشن عزم واستحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی سے پاک کریں گے۔

Watch Live Public News