کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے 22 کروڑ 63 لاکھ  روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے 22 کروڑ 63 لاکھ  روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا

ویب ڈیسک: ایف بی آر نے ٹیکس قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر وسطی پنجاب میں دو شوگر ملز سیل کردیں۔

 ایف بی آر ذرائع کے مطابق یہ اقدام حکومت کی جانب سے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی  کے مطابق  اٹھایا گیا ہے ، ہائی رسک سیکٹرز  میں سیلز ٹیکس قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

تمام  انفورسمنٹ  اقدامات قانون کے مطابق، شفافیت اور  مروجہ  قانونی طریقۂ کار کو یقینی بناتے ہوئے کیے جا رہے ہیں، قانون کی پابندی کرنے والے ٹیکس دہندگان کے لیے مساوی مسابقتی ماحول برقرار رکھا جا ئے گا۔

رضاکارانہ کمپلائنس کرنے والی صنعتوں  کی حوصلہ افزائی  کی جائے گی، ٹیکس قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف سخت انفورسمنٹ  کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے 22 کروڑ 63لاکھ  روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا، یہ  انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ایف سی نارتھ بلوچستان 78 ونگ  کے تعاون سےکیا گیا ۔

  ضبط کیے گئے سامان میں 53,180 کلو چھالیہ،چائنہ  نمک کے 180 تھیلے، پلاسٹک دانہ کے 251 تھیلے، 30 جنریٹر ڈائناموز، 1,600 کلوگرام  زنانہ و  مردانہ کپڑا  اور دو مسافر بسیں شامل ہیں، ایف بی آر اسمگلنگ کے خاتمے  اور  قومی معیشت کے تحفظ کے لیے  پرعزم ہے۔

Watch Live Public News