گلگت بلتستان میں زلزلے کے متعدد خوفناک جھٹکے

گلگت بلتستان میں زلزلے کے متعدد خوفناک جھٹکے
چترال: (ویب ڈیسک) گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھٹکے شدید تھے تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں استور، جگلوٹ اور بونجی میں یکے بعد دیگرے زلزلے کے 3 جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ کی گہرائی 160 کلومیٹر زمین تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا ۔ زلزلے سے مقامی افراد خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔ خیال رہے کہ چند روز قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقوں مالاکنڈ، بٹگرام، لوئر دیر، صوابی اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کی گہرائی 108 کلومیٹر اور مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔