ڈرون حملے میں فوجیوں کی ہلاکت امریکا کیلئے پیغام ہے، حماس رہنما سمیع ابوزہری

ڈرون حملے میں فوجیوں کی ہلاکت امریکا کیلئے پیغام ہے، حماس رہنما سمیع ابوزہری
کیپشن: The death of soldiers in a drone attack is a message for America, Hamas leader Sami Abu Zuhri

ویب ڈیسک: حماس کےعہدیدار سمیع ابوزہری نے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت امریکی انتظامیہ کیلئے پیغام ہے۔

غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں سمیع ابوزہری نے کہا کہ غزہ میں معصوم لوگوں کی ہلاکتیں نہ رکیں توسب کونتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

   سمیع ابوزہری نے کہا غزہ میں امریکی و صیہونی جارحیت دھماکا خیز حیثیت رکھتی ہے۔

   واضح رہے کہ اتوار کو اردن میں شامی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے۔

   امریکی میڈیا کے مطابق حملہ شمال مشرقی اردن میں شامی سرحد کے قریب واقع ایک فوجی اڈے میں رہائشی کوارٹرز کے قریب کیا گیا۔

Watch Live Public News