(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
تفصیلیات کے مطابق پولیس نے تین موٹر سائیکل سوراوں کو روکنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلہ سے ڈاکو فیضان خان عرف ہیٹو ہلاک ہوگیا جبکہ دو ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گے۔
ملزم کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد کرلیا گیا ۔ ملزمان نے دو روز قبل شہری کو مخبری کے شبہ میں چھریوں کے وار سے زخمی بھی کیا تھا۔
ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو ڈکیتی جیسی سنگیں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ایس پی سٹی نے کہا ہے کہ فرار ساتھی ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔