کراچی : پولیس ، پی ٹی آئی کارکنان میں ہونیوالے تصادم کا مقدمہ درج, 131 افراد نامزد

کراچی : پولیس ، پی ٹی آئی کارکنان میں ہونیوالے تصادم کا مقدمہ درج, 131 افراد نامزد

کراچی : (ویب ڈیسک ) تین تلوار کے قریب پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں ہونے والے تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  مقدمے میں پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت سمیت 131 افراد ملزم نامزد کیے گئے ہیں ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  مقدمہ چار سے پانچ ہزار پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف درج کیا گیا، مقدمے میں انسداد دہشتگری ، سرکاری املاک پر حملے، ہنگامہ ارائی، بلوہ اور لوٹ مار سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں ۔

پولیس حکام کے مطابق  مقدمے کے اندراج سرکار مدعیت میں تھانہ فریئر میں کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق   دو وز سے سوشل میڈیا کے ذریعے پر تشدد احتجاج کے لئے کارکنان کو تیار کیا جارہا تھا، شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیوں کی شکل میں چار سے پانچ ہزار کارکن تین تلوار پہنچے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ  ریلی یا جلسے کا اجازت نامہ نہیں تھا، تین تلوار چوک پر اطراف میں ٹریفک کو روکا گیا۔

مقدمے میں خرم شیر زمان، فہیم خان، سعید آفریدی، عدیل احمد سمیت دیگر 75 اہم رہنما ملزم نامزد ہیں ۔مقدمے کے متن  میں کہا گیا ہے کہ  قائدین نے کارکنان کو اشتعال دلایا اور پولیس پر حملہ کیا ،  فائرنگ اور پتھراؤ سے شدید خوف و ہراس بھی پھیلا، کاروبار بند ہوا، بھگدڑ مچی، ہنگامہ آرائی کے دوران 15 افراد گرفتار ہوئے، نائن ایم ایم کے چار خول  بھی ملے۔