ویب ڈیسک:لاہور کے علاقے گلبرگ میں موٹرسائیکل سوار کی راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کا واقعہ پیش آیا جس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز نےحاصل کرلی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق لاہور کی شاہراہوں پر بھی خواتین محفوظ نہ رہیں،لاہور کے علاقے گلبرک میں موٹر سائیکل سوار شخص راہ چلتی خاتون سے نازیبا حرکت کر کے فرار ہوگیا۔افسوسناک واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پبلک نیوز نے حاصل کر لی۔
ملزم نے غالب روڈ پر رات کو آفس سے گھر جاتی لڑکی انعم سے نازیبا حرکت کی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم اللہ رکھا کو افسوسناک عمل کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
گلبرگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں بھی سر راہ چلتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔