عمران خان کے قریبی ساتھی نےچیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا

عمران خان کے قریبی ساتھی نےچیئرمین شپ سے استعفیٰ دیدیا
کیپشن: عمران خان کے قریبی ساتھی نےچیئرمین شپ سے استفیٰ دیدیا

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی جنید اکبر نے قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی امور کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد یہ استعفیٰ دیا۔ان کا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو موصول ہو گیا ہے۔

خیال رہے کہ جنید اکبر کو حال ہی میں عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا کی پارٹی صدارت بھی سونپی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کے خلاف شکایات کے باعث ان سے صوبائی صدارت واپس لی گئی ہے۔

Watch Live Public News