سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے

سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے
کیپشن: سعودی شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے

ویب ڈیسک: مرحوم سعودی فرمانبروا فہد بن عبدالعزیز کے دوسرے بیٹے شہزادہ محمد بن فہد بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق 75 سالہ شہزادے محمد بن فہد کی نمازِ جنازہ آج ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔

متوفی شہزادہ شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دوسرے بیٹے ہیں۔ وہ 1950ء میں ریاض میں پیدا ہوئے اور انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت میں واقع کیپٹل ماڈل انسٹی ٹیوٹ سے تعلیم حاصل کی تھی۔فارغ التحصیل ہونے کے بعد انہوں نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا - سانتا بیریرا میں شمولیت اختیار کی جہاں انھوں نے اکنامکس اور پولیٹیکل سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعدسرکاری مصروفیات میں مشغول ہوگئے۔ انہیں مشرقی صوبے کےگورنر کا عہدہ سونپا گیا۔

مرحوم نے معاشرے کے مختلف طبقات کی خدمت کرنے اور سعودی عرب کے اندر اور باہر انسانی ترقی کے پروگرامات میں حصہ ڈالنے کے لیے مختلف اقدامات اور پروگرام شروع کیے۔ ان میں پرنس محمد بن فہد پروگرام برائے ترقی نوجوانان خاص طور پر شامل ہے۔ انہوں نے انسانی خدمت کے اعتراف میں 2002ء میں اقوام متحدہ کا عالمی ایوارڈ جیتا۔ اسی طرح انہوں نے سنہ 2007ء میں شارجہ لیبر ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

Watch Live Public News