ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی ناشتے کی دعوت میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو زرداری امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کراچی ایئرپورٹ سے دبئی کے لئے روانہ ہوگئے۔ بلاول بھٹو زرداری دبئی میں معمولی قیام کے بعد امریکا روانہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا ذاتی سکیورٹی عملہ ہمراہ ہے۔
بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے خصوصی ناشتے میں شرکت کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری فلائٹ نمبر EK601 کے ذریعے دبئی کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔