نئے ڈی جی ایف آئی اے کون؟ اہم نام سامنے آگئے

نئے ڈی جی ایف آئی اے کون؟ اہم نام سامنے آگئے

(ویب ڈیسک ) نئے ڈائریکٹر جنرل  فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کیلئے 3  افسران کے نام سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق  نئے ڈی جی ایف آئی اے کی تعیناتی کیلئے  گریڈ 21 کے 3 افسران بھاگ دوڑ میں شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے بننے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق  سہیل حبیب تاجک اور اختر حیات گنڈا پور مضبوط امیدوار ہیں۔

خیال رہے کہ سہیل حبیب تاجک اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ تعینات ہیں۔اختر حیات کو آئی کے پی سے اسٹبلشمنٹ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر عثمان انور اس وقت آئی جی پنجاب  تعینات ہیں۔

قبل ازیں ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی جی ایف آئی اے کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کے مطابق یونان کشتی حادثےمیں سست روی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کو عہدے سے ہٹایا گیا ۔

Watch Live Public News