شادی کئے بنا نہیں جاؤں گی، امریکی خاتون لڑکے کے گھر پہنچ گئی

 شادی کئے بنا نہیں جاؤں گی، امریکی خاتون لڑکے کے گھر پہنچ گئی

 (ویب ڈیسک )  کراچی کے نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون گارڈن کے علاقے میں واقع فلیٹ کی پارکنگ میں موجود ہیں۔خاتون کا کہنا ہے کہ  وہ لڑکے سے شادی کئے بنا نہیں جائیں گی انہیں پاکستان نیشنلٹی بھی چاہئے ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ   نوجوان کے گھر والے گھر بند کرکے چلے گئے۔

امریکی خاتون اس وقت  پارکنگ ایریا میں موجود  ہے۔  بلڈنگ انتظامیہ نے فلیٹ کے دروازے بند کر دیے۔

امریکی خاتون نے بات کرنے کے لیے ہزاروں ڈالر کا مطالبہ کر دیا۔صحافی نے خاتون سے سوال کیا کہ   پاکستان کیوں آئی،اس پر خاتون نے جواب دیا کہ  اس سے آپ کو کیا مطلب ۔

صحافی نے پھرپوچھا کہ  کس نوجوان سے شادی کرنا چاہتی تھی؟ اس پر امریکی خاتون نے کہا کہ  مجھے تین ہزار ڈالر دیں پھر بتاؤں گی۔

Watch Live Public News