ویب ڈیسک: فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف مبینہ کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سیل نے انکوائری شروع کرتے ہوئے نجف حمید کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نجف حمید سے متعلق تمام اہم اداروں سے ریکارڈ اور تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نجف حمید کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ ( پی آئی این ایل) میں شامل کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے بینک اکاؤنٹس کی مکمل تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے نجف حمید کی اراضی اسکینڈل کیس میں عبوری ضمانت پہلے ہی منسوخ کر دی تھی۔