صوبہ بھر میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگزبرداشت نہیں،آئی جی پنجاب

صوبہ بھر میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگزبرداشت نہیں،آئی جی پنجاب
کیپشن: صوبہ بھر میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگزبرداشت نہیں،آئی جی پنجاب

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس نےاینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیروٹالرنس پالیسی کا اعلان کیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایک بیان میں ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں کسی بھی جگہ پتنگ بازی ہرگز قابل برداشت نہیں، سخت ایکشن لیا جائے۔ لاہور میں بھی سخت حکومتی شرائط، قوانین کے مطابق صرف مخصوص دنوں میں ہی بسنت کی اجازت دی گئی ہے۔ 

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2621 ملزمان گرفتار، 2550 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ 86 ہزار 944 پتنگیں، 4184 ڈور چرخیاں برآمد کی جاچکی ہیں۔ 

ترجمان نے مزید بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں 1181 ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمات درج کیے جاچکے ہیں جبکہ 53 ہزار سے زائد پتنگیں، 1073 ڈور چرخیاں برآمد ہوئی ہیں۔

لاہو میں دھاتی ڈور سے بچاؤ کیلئے ایک لاکھ 38 ہزار 893 حفاظتی راڈ بھی تقسیم کیے گئے ہیں اور53 ہزار 752 افراد سے شورٹی بونڈز بھی لیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں۔ شہری کسی بھی مقام پر پتنگ بازی کی صورت میں 15 پر اطلاع دے کر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

Watch Live Public News