عطا اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی پمز ہسپتال میں علاج کی تصدیق کردی

عطا اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی پمز ہسپتال میں علاج کی تصدیق کردی
کیپشن: عطا اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کی پمز ہسپتال میں علاج کی تصدیق کردی

 ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق خبروں کی وضاحت، کہا کہ آنکھوں کے ماہرین نے بانی پی ٹی آئی کا پمز ہسپتال میں معائنہ کیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈاکٹرز نے تجویز کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو معمولی طبی کارروائی کیلئے پمز ہسپتال لے جانا ضروری ہے۔ گزشتہ ہفتے کی رات آنکھوں کے ماہرین کی رائے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو پمز ہسپتال لے جایا گیا۔ 20 منٹ کے معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو واپس روانہ کردیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں۔

Watch Live Public News