نیپا وائرس کی علامات کیا اور کیسے پھیلتا ہے؟ ایڈوائزری جاری

نیپا وائرس کی علامات کیا اور کیسے پھیلتا ہے؟ ایڈوائزری جاری

(ویب ڈیسک) نیپاہ وائرس کیسے پھیلتا ہے اور اسکی علامات کیا ہیں؟ اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

بھارت میں نیپاہ وائرس پھیلنے کے بعد محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ یہ وائرس جانوروں سے انسانوں اورانسانوں سے انسانوں میں منتقل ہونے والا وائرس ہے تاہم پاکستان میں نیپاہ وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ایڈوائزری کے مطابق نیپاہ وائرس کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن وائرس کی ابتدائی علامات میں بخار، سر درد، کھانسی، جسم میں درد اور الٹی شامل ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے،  تمام سرکاری و نجی اسپتال الرٹ ہیں،   وفاقی وزارت صحت کی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کریں۔

Watch Live Public News