(ویب ڈیسک ) لاہور میں داتا دربار کے قریب سیوریج میں گرنے والی ماں بیٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون اپنی بیٹی کو اٹھائےداتا دربار سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے متوفیہ کے والد ساجد حسین کے بیان پر 3 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ 322 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ۔
مقدمہ میں پراجیکٹ مینجر اصغر سندھو،سیفٹی انچارج دانیال اور سائیٹ انچارج احمد نواز کو نامزد کیا گیا ہے۔
مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ میرے داماد نے فون کرکے بتایا کہ سعدیہ اور اسکی بیٹی سیوریج لائن میں گر گئے ہیں۔ ملزمان نے مین ہول کھلا چھوڑ کر غفلت اور لاپرواہی کی۔